۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
یمن

حوزہ/ یمن کے خلاف 8 سالہ طویل جنگ سے صنعتی اور تجارتی شعبوں کو 167 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت صنعت و تجارت نے اتوار کو ایک رپورٹ میں کہا کہ یمن کے خلاف 8 سالہ طویل جنگ سے صنعتی اور تجارتی شعبوں کو 167 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے حملوں سے یمن کے نجی شعبوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، جس کا تخمینہ 75 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

سعودی اتحاد نے مبینہ طور پر یمن کے خلاف حملوں میں 12000 سے زیادہ تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا جس سے 12 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اس رپورٹ کے مطابق 700 سے زائد مقامی مارکیٹوں اور دکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 1 ارب 400 ملین ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت صنعت و تجارت کے مطابق حملے کے 8 سالوں میں یمن کے تجارتی شعبوں کو 71 ارب 840 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔

صنعتی شعبے میں بھی 96 بڑی سرکاری اور غیر سرکاری صنعتیں تباہ ہوئیں، اس رپورٹ کے مطابق 44 ہزار سے زائد کارخانے تباہ اور بند ہو گئے جس کے نتیجے میں 90 ہزار سے زائد مزدور اور کاریگر بے روزگار ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .